ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دھن راج پلے نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

دھن راج پلے نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

Tue, 05 Jul 2016 18:16:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،5جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق ہندوستانی ہاکی کپتان دھن راج پلے نے عظیم ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کی بیماری کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی، وزارت کھیل اور ہندوستانی ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔پلے نے کہا کہ میں شاہد بھائی کے علاج کے لئے فوری طور پر مدد فراہم کرنے اور حمایت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر کھیل جتیندر سنگھ، ہندوستانی ریلوے اور ریلوے وزیر سریش پربھو، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پلے نے اس سے پہلے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ دیگر وزراء اور ایسوسی ایشن سے اپیل کی تھی کہ وہ محمد شاہد کے علاج میں مددکریں جولیور اور گردے کے سنگین مسئلہ سے دوچارہیں۔ان کی اپیل پر فوری طور پر رد عمل دیتے ہوئے ریلوے کے وزیرنے ان کے علاج میں لگے سارے اخراجات کی ذمہ داری لی اور وزارت کھیل نے دیگر اخراجات کیلئے10لاکھ روپے کا اعلان کیا۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی پانچ لاکھ روپے کی منظوری دی۔


Share: